”واپسی پر بہت خوش ہوں، یقینی طور پر مجھے اس لئے ڈراپ کیا گیا تھا کہ۔۔۔“ سرفراز احمد نے قومی ٹیم میں واپس آتے ہی بیان داغ دیا

”واپسی پر بہت خوش ہوں، یقینی طور پر مجھے اس لئے ڈراپ کیا گیا تھا کہ۔۔۔“ ...
”واپسی پر بہت خوش ہوں، یقینی طور پر مجھے اس لئے ڈراپ کیا گیا تھا کہ۔۔۔“ سرفراز احمد نے قومی ٹیم میں واپس آتے ہی بیان داغ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے کہا ہے کہ یقینی طور پر مجھے سے کوئی غلطیاں ہوئی ہوں گی جس کی وجہ سے ٹیم سے ڈراپ ہوا لیکن کوشش ہو گی کہ ان غلطیوں کو نہ دہراؤں، ٹیم میں دوبارہ واپس آنے پر بہت خوش ہوں۔ 

تفصیلات کے مطابق اکتوبر 2019ءمیں پاکستان ٹیم کی قیادت سے برطرف اور ٹیم سے ڈراپ ہونے والے سرفراز احمد کو دورہ انگلینڈ کیلئے 29 رکنی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔9 ماہ بعد قومی سکواڈ میں شمولیت حاصل کرنے والے 33 سالہ سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قومی سکواڈ میں دوبارہ واپسی پر خو ش ہوں، کوشش ہو گی کہ جہاں موقع ملے بہتر سے بہتر پر فارم کروں۔
سرفرا ز احمد نے کہا کہ ٹیم کے کپتان اور ریگولر ممبر ہونے کے بعد یوں ڈراپ ہونے پر مایوسی تو ہوتی ہے لیکن مثبت بات یہ تھی کہ ڈومیسٹک کرکٹ اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں مصروف ہو گیا جس کی وجہ سے خود کو منفی خیالات سے دور رکھنے میں مدد ملی۔ انسان سے غلطیاں ہو جاتی ہیں، شاید مجھ سے بھی غلطیاں ہوئیں جس کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہو گیا۔
سرفراز احمد نے کہا کہ بطور کپتان میری ترجیح اور فوکس مجموعی کارکردگی رہا تھا لیکن اب اس سے آزاد ہوکر اپنی پرفارمنس پر فوکس کروں گا۔ پاکستان کو ٹی 20کی نمبر ون ٹیم بنانے والے اور چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے سابق کپتان نے مزید کہا کہ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ ماضی میں کپتان رہنے کے بعد اب عام کھلاڑی کے طور پر کھیلنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم سے دور رہ کر اپنی فٹنس پر کافی کام کیا ہے، فرسٹ چوائس، یا سیکنڈ چوائس سے فرق نہیں پڑتا، جہاں موقع ملے گا ٹیم کیلئے پرفارم کروں گا اور کوشش ہو گی گے کہ ایک بار پھر ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کروں جس سے ٹیم میں مستقل جگہ پکی کرنے میں مدد ملے۔ ماضی میں بھی راشد لطیف اور معین خان ایک ساتھ ٹیم میں موجود تھے، اس سے ٹیم کیلئے بہتر کارکردگی دکھانے کا موقع ملتا ہے۔

مزید :

کھیل -