شیخ رشید کا ذاتی ٹویٹر اکاﺅنٹ چلانے والا سید عاصم دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
اسلام آباد( آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا ذاتی ٹویٹر اکاونٹ چلانے والا سید عاصم اچانک دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا سید عاصم کی وفات پر انتہائی دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کیلئے صبر وجمیل کی دعا ہے،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سید عاصم کا تعلق کراچی سے تھا وہ ایک دیانتدار، محنتی اور مخلص ساتھی تھا،عوامی مسلم لیگ اور میرے سوشل میڈیا اکاونٹ کی تشہیر کے لئے سید عاصم کی خدمات قابل تحسین ہیں،عاصم کی ذاتی دلچسپی ،محبت اور خلوص سے میرے ٹویٹر فالورز کی تعداد پچاس لاکھ سے اوپر پہنچ گئی۔