جیتو پاکستان کے نام سے شہریوں کو چونا لگانے والے بالآخر پکڑے گئے، ان کے قبضے سے کیا ملا؟ پریشان کن انکشاف

جیتو پاکستان کے نام سے شہریوں کو چونا لگانے والے بالآخر پکڑے گئے، ان کے قبضے ...
جیتو پاکستان کے نام سے شہریوں کو چونا لگانے والے بالآخر پکڑے گئے، ان کے قبضے سے کیا ملا؟ پریشان کن انکشاف

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جیتو پاکستان اور موبائل کیش ایپ کے نام سے عوام کو لوٹنے والے گروہ کے 7 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم سیل کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرکے سادہ لوح عوام کو لوٹنے والے گروہ کے 7 ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ملزمان لوگوں کو جیتو پاکستان اور موبائل کیش ایپ کے ذریعے پیسے جیتنے کا لالچ دے کر لوٹنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے والے ملزمان کے قبضے سے ہزاروں جعلی سمیں، متعدد موبائل فونز اور دیگر آلات برآمد ہوئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -