پاکستان میں پلازما بلیک میں فروخت ہوٰنے لگا ،افسوسناک خبر آگئی

پاکستان میں پلازما بلیک میں فروخت ہوٰنے لگا ،افسوسناک خبر آگئی
پاکستان میں پلازما بلیک میں فروخت ہوٰنے لگا ،افسوسناک خبر آگئی

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پلازما بلیک میں فروخت ہونے لگا۔ دھندا کرنے والوں نے سوشل میڈیا پر کھلم کھلا مارکیٹنگ شروع کردی۔ ایک بیگ پلازما کے 8 سے 10 روپے مانگے جارہے ہیں۔نجی نیوز چینل سما نیوز کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ترجمان نے بھی تصدیق کی ہے کہ پلازما کیلئے پیسے لینے کی شکایات موصول ہوئی ہیں مگر مریض کا ڈونر سے لین دین اسپتال سے باہر ہوتا ہے۔ اس میں ہیلتھ ورکرز کا کوئی کردار نہیں ہوتا۔ایجنٹس کرونا وائرس کے صحت یاب مریضوں سے پلازما ایک سے دو لاکھ روپے میں خریدتے ہے۔ پھر اسے ضرورت مند مریض کو چھ سے آٹھ لاکھ روپے میں فروخت کردیا جاتا ہے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے بھی معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس قسم کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

مزید :

قومی -