گوتم گمبھیر نے شاہد آفریدی کے کورونا وائرس کا شکار ہونے پر ناقابل یقین بیان جاری کر دیا، جان کر آپ تو کیا خود بھارتی بھی حیران پریشان رہ جائیں

گوتم گمبھیر نے شاہد آفریدی کے کورونا وائرس کا شکار ہونے پر ناقابل یقین بیان ...
گوتم گمبھیر نے شاہد آفریدی کے کورونا وائرس کا شکار ہونے پر ناقابل یقین بیان جاری کر دیا، جان کر آپ تو کیا خود بھارتی بھی حیران پریشان رہ جائیں

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز اور بھارتیا جنتا پارٹی کے ایم پی گوتم گمبھیر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کپتان شاہد خان آفریدی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خان آفریدی بھی عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جس کی تصدیق آج انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان سے کی جس کے بعد ان کے چاہنے والوں اور مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گوتم گمبھیر نے بھی حیران کن طور پر ان کی جلد صحت یابی کا بیان دے کر سب کو دنگ کر دیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے گوتم گمبھیر نے کہا کہ ”کسی کو بھی اس وائرس سے متاثر نہیں ہونا چاہئے، شاہد آفریدی کیساتھ میرے سیاسی اختلافات ہیں لیکن میں چاہتا ہوں کہ وہ جلد از جلد صحت یاب ہو جائیں۔ اس سے بھی بڑھ کر میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میرے ملک میں جتنے بھی لوگ اس وائرس کا شکار ہوئے ہیں وہ بھی جلد صحت یاب ہو جائیں۔“

گوتم گمبھیر نے اگرچہ شاہد خان آفریدی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا مگر اس موقع پر بھی وہ پاکستان پر الزام تراشی سے باز نہ آئے اور کہا ”مجھے اپنے ملک کے لوگوں کی فکر ہے۔ پاکستان نے بھارت کی مدد کیلئے پیشکش کی ہے لیکن انہیں پہلے اپنے ملک کے لوگوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ہماری مدد کی پیشکش کی جس پر میں شکرگزار ہوں لیکن انہیں پہلے سرحد پر جاری دہشت گردی کو روکنا ہو گا۔“

مزید :

کھیل -