”کوشش کریں گے کہ سیریز ڈرا نہیں بلکہ جیت کر آئیں“ اظہر علی نے قوم کو امیدیں لگا دیں

”کوشش کریں گے کہ سیریز ڈرا نہیں بلکہ جیت کر آئیں“ اظہر علی نے قوم کو امیدیں ...
”کوشش کریں گے کہ سیریز ڈرا نہیں بلکہ جیت کر آئیں“ اظہر علی نے قوم کو امیدیں لگا دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی حالات میں کرکٹ کا نیا ماحول پاکستانی کرکٹرز کیلئے زیادہ نیا نہیں ہو گا، مرتبہ بار کوشش ہو گی کہ سیریز ڈرا نہیں کریں بلکہ جیت کر آئیں۔
تفصیلات کے مطابق اظہر علی پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ٹی 20میچز پر مشتمل سیریز پانچ اگست سے شروع ہوگی لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم سیریز کے آغاز سے پانچ ہفتہ قبل ہی انگلینڈ پہنچ جائے گی تاکہ وہاں 14 روز قرنطینہ کے بعد سیریز سے قبل بائیو سیکیور ماحول میں سیریز کی تیاری بھی کرسکے۔
قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی حالات میں کرکٹ کا نیا ماحول پاکستانی کرکٹرز کیلئے زیادہ نیا نہیں ہو گا، صورتحال مختلف ضرور لیکن پاکستانی پلیئرز ایسے ماحول میں پہلے بھی کھیل چکے ہیں۔ انگلینڈ میں پاکستان کا ریکارڈ حوصلہ افزاءہے لیکن اس بار کوشش ہوگی کہ سیریز ڈرا نہیں کریں، بلکہ جیت کر آئیں۔

مزید :

کھیل -