ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں جاری،کس صوبے میں سب سے کم اور کس میں سب سے زیادہ خلاف ورزیاں ریکارڈ ہوئیں؟تفصیلات آگئیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں کووڈ19 صورتحال اور ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں جاری اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر اسد عمر نے کی،اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے مْلک کے مختلف حصوں میں ہیلتھ گائیڈ لائینز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے کاروائیاں جاری ہیں،ٹیسٹنگ، ٹریسنگ اور کورنٹائن حکمت عملی کے تحت 308600 کی آبادی کے لیے 1292 مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا،ایس او پیز کی سب سے زیادہ خلاف ورزی خیبرپختونخوا جبکہ سب سے کم گلگت و بلتستان میں ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں ہونے والے اجلاس میں مْلک بھر میں جاری ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر ہونے والی کاروائیوں پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ اسلام آباد میں 255 خلاف ورزیاں, 44 ہوٹلز, 7 کارخانے, 22 ورکشاپس, 42 گاڑیاں اور 120 دکانیں سیل جرمانے عائدکئے گئے۔آزاد کشمیر میں 1037 خلاف ورزیاں 170 گاڑیاں اور 163 دکانیں سیل جرمانے عائدکئے گئے۔گلگت بلتستان میں 231 خلاف ورزیاں, 15 کارخانے, 83 گاڑیاں اور 37 دکانیں سیل جرمانے عائد کئے گئے۔خیبرپختونخوامیں 5798 خلاف ورزیاں،122 گاڑیاں اور 239 دکانیں سیل وجرمانے عائدکئے گئے۔
پنجاب میں3753خلاف ورزیاں,9 کارخانے,776 گاڑیاں اور820دکانیں سیل جرمانے عائدکئے گئے۔سندھ میں 1306 خلاف ورزیاں, 1کارخانہ,217گاڑیاں اور 81دکانیں سیل جرمانے کئےگئے۔بلوچستان میں736 خلاف ورزیاں,ایک کارخانہ,217 گاڑیاں اور 81 دکانیں سیل وجرمانے کئے گئے۔