ڈیل سٹین کے گھر تین مرتبہ نقب زنی کی کوشش ناکام، افسوسناک خبر آ گئی

ڈیل سٹین کے گھر تین مرتبہ نقب زنی کی کوشش ناکام، افسوسناک خبر آ گئی
ڈیل سٹین کے گھر تین مرتبہ نقب زنی کی کوشش ناکام، افسوسناک خبر آ گئی

  

جوہانسبرگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین کے گھر نقب زنی کی تین کوششیں ناکام ہو گئیں جبکہ پیسر نے ملک میں بڑھتی ہوئی جرائم کی شرح پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیل سٹین نے انکشاف کیا کہ کورونا وائرس کے سبب جاری لاک ڈاﺅن کے دوران ان کے گھر تین مرتبہ نقب زنی کی کوشش کی گئی جو ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاﺅن نے لوگوں کو مایوس کر دیا ہے تاہم میں امید کرتا ہوں کہ سب خیریت سے رہیں، سٹین نے ملک میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے اپنے ذاتی تجربات بیان کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں میرے گھر پر بھی تین بار نقب زنی کی کوششیں ناکام ہوئیں، گزشتہ دنوں میرے دوستوں کی کار تباہ کردی گئی،ان واقعات سے گھر پر موجود میری والدہ خوف کا شکار ہوئیں، واضح رہے کہ جنوبی افریقہ میں لاک ڈاﺅن کے بعد سے جرائم کی تعداد بڑھی ہے۔

مزید :

کھیل -