فواد عالم سکواڈ میں تو شامل ہو گئے مگر میچ کھیلیں گے یا نہیں؟ کپتان اظہر علی نے بتا دیا

فواد عالم سکواڈ میں تو شامل ہو گئے مگر میچ کھیلیں گے یا نہیں؟ کپتان اظہر علی ...
فواد عالم سکواڈ میں تو شامل ہو گئے مگر میچ کھیلیں گے یا نہیں؟ کپتان اظہر علی نے بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ فواد عالم نے کافی لمبا انتظار کریا ہے اور حارث سہیل کی عدم موجودگی میں فواد عالم کا چانس بن سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ یہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں اور پاکستانی کرکٹرز اس سیریز میں قیمتی پوائنٹس حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ طویل سکواڈ اور ریڈ بال اسپیشلسٹ لے جانے کا مقصد ہی یہ ہے کہ لمبے قیام کے دوران کوئی بھی مسئلہ ہوا تو فوری متبادل دستیاب ہو، اس بار پاکستانی ٹیم سیریز ڈرا نہیں کرے گی بلکہ جیت کر واپس آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حارث سہیل کی عدم موجودگی میں فواد عالم کا چانس بن سکتا ہے، فواد نے کافی لمبا انتظار کرلیا ، اس کے ٹیلنٹ پر کسی کو شک نہیں اور اگر ٹیم چھ بیٹسمینوں کے ساتھ میدان میں اترتی ہے تو فواد عالم کے فائنل الیون میں شامل ہونے کا چانس بن سکتا ہے۔
پاکستان کی جانب سے 78 ٹیسٹ میچز میں 5,919 رنز بنانے والے اظہر علی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ سے سیریز میں میرا ذاتی ہدف لمبا سکور کرنا ہے، تین میچز کی سیریز میں کم از کم دو سنچریاں کرنے کی خواہش ہے اور امید ہے کہ ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کروں گا۔

مزید :

کھیل -