بسمہ معروف پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان برقرار، سینٹرل کنٹریکٹ ملنے پر خواتین کرکٹرز خوشی سے نہال

بسمہ معروف پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان برقرار، سینٹرل کنٹریکٹ ملنے پر ...
بسمہ معروف پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان برقرار، سینٹرل کنٹریکٹ ملنے پر خواتین کرکٹرز خوشی سے نہال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مجھے کپتان برقرار رکھ کر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گی۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے حال ہی میں ویمن کرکٹ ٹیم کی 9 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا جبکہ پہلی مرتبہ 9 ہی کھلاڑیوں پر مشتمل ایمرجنگ کیٹیگری بھی متعارف کرائی گئی ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والی اے ،بی اور سی کیٹیگری کی کھلاڑیوں کے ماہانہ ریٹینر شپ میں بالترتیب 33، 30 اور 25 فیصد اضافہ بھی کیا گیا ہے جبکہ بسمعہ معروف کو اگلے سیزن کیلئے کپتان بھی برقرار رکھا گیا ہے۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ پی سی بی نے کپتان برقرار رکھ کر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے جس سے میری حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور میں بورڈ کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گی۔ ٹیم کی قیادت کرنا ہمیشہ ایک اعزاز رہا ہے، کوشش ہو گی کہ ٹیم کو مزید بہتری کی طرف لے کر جاؤں اور ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل ہو، نئی کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ ملنا خوش آئند ہے، اس سے دیگر کھلاڑیوں کی حوصلہ افرائی ہو گی اور وہ متحرک ہوں گی، عمیہ سہیل اور انعم امین کو سینٹرل کنٹریکٹ ملنے کی خوشی ہوئی۔

بسمعہ معروف نے کہا کہ پہلی مرتبہ ایمرجنگ کیٹیگری بھی متعارف کرائی گئی ہے جو کہ قابل ستائش ہے، اس سے نئی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو گی اور نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا۔سینٹرل کنٹریکٹ میں پہلی مرتبہ شامل ہونے والی عمیمہ سہیل کا کہنا ہے کہ سنٹرل کنٹریکٹ ملنے کی خوشی ہو ئی ہے، اب مزید بہتر پرفارم کرنا ہے اور پاکستان کا نام روشن کرنا ہے، دعا ہے کہ حالات اچھے ہوں اور کھیلوں کی سرگرمیاں جو معطل ہیں وہ شروع ہوں اور ہم ایک بار پھر میدان میں ایکشن میں ہوں اور پاکستان کیلئے کھیلیں۔

مزید :

کھیل -