خاندانی جھگڑوں اور طلاق کی شرح میں اضافہ ہوگیا

خاندانی جھگڑوں اور طلاق کی شرح میں اضافہ ہوگیا
خاندانی جھگڑوں اور طلاق کی شرح میں اضافہ ہوگیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں گزشتہ سوا سال کے دوران گھریلو ناچاقی، طلاق ، خلع اور بچوں کی حوالگی کے حوالے سے مقدمات کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق خاندانی معاملات کے حوالے سے گزشتہ سوا سال کے دوران شہر میں 14 ہزار 943 مقدمات درج ہوئے ۔ سٹی کورٹ کے چاروں اضلاع میں سال  2019 کے دوران 11 ہزار 143 مقدمات پیش کیے گئے جبکہ  رواں سال کے3 ماہ میں اس نوعیت کے 3 ہزار 800 مقدمات داخل ہوئے۔ مقامی عدالتوں نے اس دوران 4 ہزار 752 مقدمات نمٹائے۔

رپورٹ کے مطابق گھریلو ناچاقی کے باعث 2019 میں شہر قائد میں 2 ہزار سے زائد خواتین نے اپنے شوہروں سے یا تو خلع لی یا ان سے علیحدگی اختیار کی جس کی وجہ سے 2100 سے زائد بچے متاثر ہوئے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -