" میں اپنی بیٹی کو کام نہیں کرنے دوں گا" شکتی کپور نے شردھا کپور کے حوالے سے اعلان کردیا

" میں اپنی بیٹی کو کام نہیں کرنے دوں گا" شکتی کپور نے شردھا کپور کے حوالے سے ...

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکار شکتی کپور نے کہا ہے کہ وہ کورونا کے خطرے کے باعث اپنی بیٹی شردھا کپور کو فلموں میں کام کرنے نہیں دیں گے ، کام ضروری ہے لیکن زندگی سے زیادہ ضروری نہیں ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اداکار شکتی کپور کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں بھی کام بحال ہونا شروع ہوا ہے لیکن وہ نہیں چاہتے کہ ان کے گھر سے کوئی بھی کام کرے کیونکہ ابھی کورونا کا خطرہ ختم نہیں ہوا بلکہ اصل خطرہ تو اب شروع ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کام ضروری ہے لیکن زندگی سے زیادہ ضروری نہیں ہے، " میں کام کیلئے بھی گھر سے باہر نہ نکلوں گا اور نہ ہی کسی کو جانے دوں گا ، شردھا کو بھی کام کرنے کیلئے باہر نہیں جانے دوں گا، میں اپنے بچوں کو بالکل بھی اس وقت باہر جانے کی اجازت نہیں دوں گا، نہیں چاہتا کہ میری فیملی کو کسی قسم کا نقصان پہنچے۔"

مزید :

تفریح -