مسلم لیگ ن نے عوام سے بڑی امیدیں باندھ لیں،عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی کہ حکومتی صفوں میں تشویش پھیل جائے گی

مسلم لیگ ن نے عوام سے بڑی امیدیں باندھ لیں،عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی کہ ...
مسلم لیگ ن نے عوام سے بڑی امیدیں باندھ لیں،عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی کہ حکومتی صفوں میں تشویش پھیل جائے گی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان اور رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ بخاری نے کہا ہےکہ اپوزیشن جماعتوں نے جعلی حکومت کے جعلی بجٹ کو مسترد کردیا ہے ،12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اس نئے پاکستان کا ایک اور تحفہ ہے،عوام کو اب آئی ایم ایف زدہ حکومت کےخلاف باہر نکلنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق رکن پنجاب اسممبلی عظمیٰ بخاری نے وفاقی بجٹ کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کا بجٹ صرف الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے،تعلیم،صحت،صنعت اور زراعت کے شعبوں کو یکسر نظر انداز کردیا گیاہے، تحریک انصاف اپنے منشور کی بجائے آئی ایم ایف کےمنشور کے مطابق حکومت چلارہی ہے،اپوزیشن جماعتوں نے جعلی حکومت کے جعلی بجٹ کومستردکردیاہے،عوام کواب آئی ایم ایف زدہ حکومت کےخلاف باہرنکلناہوگا۔انہوں نےکہا کہ آج بادشاہ سلامت لاہور آئے ہوئے ہیں،کوئی ان سے پوچھے جو بجلی نواز شریف صاحب مکمل کرکے گئے تھے یہ نالائق وہ بھی دینے میں ناکام ہیں،لاہور میں ہر گھنٹے بعد بجلی بند ہو رہی ہے،12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اس نئے پاکستان کا ایک اور تحفہ ہے،نا جانے کوئی بھی سہولت ان موصوف کے ہاتھوں رہ جائے گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -