عمران خان پاکستان میں تباہی کی شکل میں۔۔۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایسی بات کر دی کہ پی ٹی آئی ٹائیگر غصے سے آگ بگولہ ہو جائیں گے

عمران خان پاکستان میں تباہی کی شکل میں۔۔۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایسی بات کر ...
عمران خان پاکستان میں تباہی کی شکل میں۔۔۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایسی بات کر دی کہ پی ٹی آئی ٹائیگر غصے سے آگ بگولہ ہو جائیں گے

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پاکستان میں تبدیلی تباہی کے شکل میں آئی ہے، حکومت نے اپنے تمام وعدوں پر یوٹرن لیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پچھلے سال 5500ارب کا ٹیکس ٹارگٹ رکھا تھا مگر اس مربتہ ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے اب 4800ارب کا ٹارگٹ رکھا ہے۔مرتضی وہاب نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ٹیکس ٹارگٹ حاصل نہیں کیا اور کورونا پر ملبہ ڈال دیا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے ہر مشکل میں عوام کو مایوس کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت صرف اسلام آباد کا بتائے کہ کیا انہوں نے وہاں ٹیسٹنگ صلاحیت بڑھائی ہے،اسلام آباد کے ہسپتالوں میں اب مریضوں کیلئے جگہ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وفاق 234ارب نہیں دیتا تو ترقیاتی کام کیسے کروائیں گے؟ وفاقی بجٹ میں کورونا اور ہیلتھ سیکٹرمیں کوئی ریلیف نہیں ملا، اگرآپ صوبے سے ہسپتال لیں گے تواس طرح عوام کی خدمت نہیں ہوگی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -