سعودی حکومت نے کورونا سے آگاہی کے لیے اردو زبان میں خصوصی پیغام دے دیا

سعودی حکومت نے کورونا سے آگاہی کے لیے اردو زبان میں خصوصی پیغام دے دیا
سعودی حکومت نے کورونا سے آگاہی کے لیے اردو زبان میں خصوصی پیغام دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی مملکت میں 22 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں مملکت میں کورونا کے وار تیز ہوتے جا رہے ہیں سعودی حکومت کی جانب سے اردو سمجھنے والے افراد کو کورونا سے آگاہی دینے کےلئے ایک خصوصی ویڈیو تیار کروائی گئی ہے جس کا مقصد پاکستانےوں کو کورونا سے بچانا ہے اس ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ مملکت میں غیر قانونی طور پر بھی مقیم ہیں وہ بھی کورونا کی مشتبہ علامات پر ہسپتال جا کر اپنا چیک اپ اور علاج کروا سکتے ہیں انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا تمام تر علاج مفت ہو گا کسی بھی مد میں کوئی بھی رقم وصول نہیں کی جائے گی اس پیغام میں پاکستانیوں سے کہا گیا ہے عزیز دوستو آپ کی خاموشی آ پ کے عزیز و اقارب کی زندگی خطرے میں ڈال سکتی ہے پےغام میں مزےد کہا گےا اگرآپ کو محسوس ہو کہ آپ کی طبیعت خراب ہے تو آپ اپنے نزدیک ترین ہسپتال میں جا کر اپنا علاج کروا سکتے ہیں آپ لوگ یہاں پر مہمان ہیں جو بھی آپ کا حق بنتا ہے وہ آپ کو ملے گا کسی کی بات پر دھیان نہ دیں یہاں کے بادشاہ شاہ سلمان نے آپ کی حمایت کا اعلان کیا ہے شاہ سلمان نے اعلان کیا ہے کہ یہاں پر ہر کسی کا علاج مفت ہو گا اور آپ مطمئن رہیں کہ آپ کا یہاں علاج مکمل اور بہترین ہو گا اگر آپ کے پاس اقامہ ہے یا نہیں ہے یا کسی قسم کا بھی جرمانہ ہے، ان تمام صورتوں میں علاج سے متعلق گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ہسپتال میں جا کر آپ اپنا علاج کروا سکتے ہیں ہینڈ گلوز استعمال کریں فیس ماسک استعمال کریں تھوڑی سی دوری اختیار کر کے آپ اپنی اور دوسروں کی جان بچا سکتے ہیں خدارا کچھ احتیاطی تدابیر ہیں ان پر ضرور عمل کریں اپنی اور دوسروں کی جان محفوظ بنائیں۔

مزید :

عرب دنیا -