عمران خان صاحب!ٹھنڈے کمروں سے باہر نکلیں،آپ کی نا اہلی کی وجہ سے ۔۔۔سینیٹر شیری رحمان وزیر اعظم پر برس پڑیں

عمران خان صاحب!ٹھنڈے کمروں سے باہر نکلیں،آپ کی نا اہلی کی وجہ سے ۔۔۔سینیٹر ...
عمران خان صاحب!ٹھنڈے کمروں سے باہر نکلیں،آپ کی نا اہلی کی وجہ سے ۔۔۔سینیٹر شیری رحمان وزیر اعظم پر برس پڑیں

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی نااہلی کی وجہ سے پورے پاکستان میں کرونا وائرس پھیلادیا،لاہور میں بیٹھ کر وزیراعظم عمران خان پنجاب کے وزیراعلی کا کردار ادا کرکے اپنی صوبائی حکومت کی نااہلی کو تسلیم کررہے ہیں،عمران خان صاحب! ٹھنڈے کمروں سے باہر نکلیں، غریب عوام کرونا وائرس سے مررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی تقریر پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان نے اپنی نااہلی کی وجہ سے پورے پاکستان میں کرونا وائرس پھیلادیا،لاک ڈاؤن کے بغیر کرونا وائرس کا پھیلا روکنا ممکن نہیں،سلیکٹڈ وزیراعظم سلیکٹڈ لاک ڈاؤن کے نام پر اپنی خجالت مٹانے کی کوشش کررہے ہیں،عمران خان بہت کنفیوژڈ ہیں، انہیں عالمی ادارہ صحت کی گائیڈلائنز کی پیروی کرنا چاہئیے،لاہور میں بیٹھ کر وزیراعظم عمران خان پنجاب کے وزیراعلی کا کردار ادا کرکے اپنی صوبائی حکومت کی نااہلی کو تسلیم کررہے ہیں،عمران خان کے خطاب کے دوران حیران کن طور پر عثمان بزدار ایک لفظ نہ بولے، دیگر حکومتی نمائندے بات کرتے رہے،خان صاحب، آپ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ کے بھی وزیراعظم ہیں،خان صاحب، آپ کی ٹائیگر فورس صرف سرکاری کاغذوں میں بجٹ کھارہی ہے۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ٹائیگر فورس معاشرے میں انتشار پھیلانے کا ایک افسوس ناک منصوبہ ہے،عمران خان ٹائیگر فورس جیسے متنازع معاملات میں الجھا کر اپنی تاریخی ناکامی سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں،عمران خان معیشت کو عوام کی زندگیوں پر ترجیح نہیں دے سکتے،یہ عمران خان کی ذمہ داری ہے کہ وہ زندگیوں کو بھی تحفظ دیں اور معیشت کو بھی بچائیں،عمران خان اگر عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالیں گے تو تاریخ میں ان کا نام سیاہ حروف سے لکھا جائیگا،عوام کیسے احتیاط کرسکتے ہیں کہ جب عمران خان خود ایس او پیز پر عمل نہیں کرتے؟۔

انہوں نےکہاکہ عمران خان کو اپنے کاروباری دوستوں کےنفع کی عوام کی زندگیوں سے زیادہ فکر ہے،آج کرونا وائرس سے غریب لوگ زیادہ مررہے ہیں، اس کا کون ذمہ دار ہے؟غریب کی بھوک تو عمران خان کا بہانہ تھا، اصل مقصد تو کاروبار کھلوا کر اپنے دوستوں کو نفع پہنچانا تھا،عمران خان صاحب! ٹھنڈے کمروں سے باہر نکلیں، غریب عوام کرونا وائرس سے مررہے ہیں۔

مزید :

قومی -