”ہر کسی کو سختی سے اس پر عمل کرنا ہو گا“ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کھلاڑیوں کو خبردار کر دیا

”ہر کسی کو سختی سے اس پر عمل کرنا ہو گا“ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ...
”ہر کسی کو سختی سے اس پر عمل کرنا ہو گا“ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کھلاڑیوں کو خبردار کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ گراﺅنڈ میں تماشائیوں کی غیر موجودگی ہمارے لئے نئی نہیں مگر اس بار صورتحال مختلف ہے اور ہر کسی کو احتیاطی تدابیر فالو کرنا ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق اظہر علی نے کہا کہ سیریز کے دوران کرکٹرز کو سخت پروٹوکولز فالو کرنا ہوں گے جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کی نقل و حرکت صرف سٹیڈیم اور ہوٹلز تک محدود رہے گی، گراؤنڈ پر تماشائی بھی نہیں ہوں گے تاہم پاکستانی کرکٹرز کیلئے یہ کچھ نیا نہیں، ہاں مگر صورتحال اس بار مختلف ہے اور ہر کسی کو احتیاطی تدابیر فالو کرنا ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹرز نے بغیر تماشائیوں کے دبئی میں بہت کرکٹ کھیلی، جب ملک میں کرکٹ واپس آئی تو شروع میں ہوٹل اور گراؤنڈ تک ہی محدود رہے۔ ایک وقت تھا کہ لوگ کہتے تھے کہ پاکستان کے ٹور میں پلیئرز گراؤنڈ اور ہوٹل تک محدود رہیں گے اور اب ایسی ہی صورتحال پوری دنیا میں ہوگئی ہے تاہم نئے ایس او پیز کی پابندی پاکستانی کرکٹرز کیلئے نئی ضرور ہوگی۔
اظہر علی نے کہا کہ جن چیزوں کو بچپن سے کرتے آ رہے ہیں اس کو نہ کرنا مشکل ضرور ہے لیکن گزشتہ دو ماہ کے دوران ہر کوئی ایس او پی کی پابندی کا عادی بن چکا ہے اس لئے ہر کسی کے ذہن میں احتیاطی تدابیر موجود ہیں۔

مزید :

کھیل -