کورونا وائرس کے باعث ”ٹیسٹ شرٹس“ میں بھی بڑی تبدیلی کر دی گئی مگر کیا؟

کورونا وائرس کے باعث ”ٹیسٹ شرٹس“ میں بھی بڑی تبدیلی کر دی گئی مگر کیا؟
کورونا وائرس کے باعث ”ٹیسٹ شرٹس“ میں بھی بڑی تبدیلی کر دی گئی مگر کیا؟

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کے باعث معیشت کو لگنے والے شدید دھچکے نے کرکٹ کھیلنے والے ممالک کو بھی متاثر کردیا جن کی آمدنی کو سہارا دینے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی ٹیسٹ شرٹس پر کمرشل لوگو کی اجازت دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے باعث کرکٹ کھیلنے والے ممالک بھی کروڑوں کے نقصان سے دوچار ہیں اور مستقبل میں بھی معمول کی آمدنی خطرے سے دوچار ہے جس کے باعث ان ممالک کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی سفید شرٹ پر لوگو لگانے کی اجازت دیدی ہے۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی روایت کیخلاف ہے مگر مخصوص حالات میں دیگر اداروں کی طرح کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے نے بھی غیر معمولی اقدامات اٹھائے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ میچ کھیلنے والے کھلاڑی کی شرٹ کے سامنے والے حصے پر 32 سکوئر انچ کا لوگو تشہیر کیلئے لگایا جائے گا گزشتہ سال ٹیسٹ کی شرٹس کے پیچھے نمبر اور نام کا تجربہ کیا گیا تھا۔ بعض سابق کرکٹرز اور اس کھیل سے وابستہ دیگر حلقوں نے کھلاڑیوں کو تشہیری بورڈ بنانے پر آئی سی سی کے فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اس سے قبل آئی سی سی نے کورونا وائرس کے سبب کھیل میں نئی تبدیلیوں کی منظوری دیتے ہوئے تھوک کے استعمال پر پابندی عائد کردی تھی۔ اگر ٹیم کی جانب سے مستقل یہ غلطی دہرائی گئی تو ہر اننگز میں دو مرتبہ ٹیم کو وارننگ جاری کی جائے گی لیکن غلطی دہرانے پر پینالٹی عائد کر کے 5 رنز بیٹنگ ٹیم کو دیدئیے جائیں گے۔

مزید :

کھیل -