پاکستان کا وہ علاقہ جہا ں کورونا کے باعث ڈاکٹروں نے کام کرنا چھوڑ دیا

پاکستان کا وہ علاقہ جہا ں کورونا کے باعث ڈاکٹروں نے کام کرنا چھوڑ دیا
پاکستان کا وہ علاقہ جہا ں کورونا کے باعث ڈاکٹروں نے کام کرنا چھوڑ دیا

  

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا کے باعث سکھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز نے آنا ہی چھوڑ دیا، سول ہسپتال میں او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹر بند ہونے سے علاج کیلئے آئے مریض رل گئے، انتظامیہ نے بھی خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔نجی نیوز چینل سما نیوز کے مطابق 50 سے زائد اسپیشلسٹ کا تعلق مہر میڈیکل کالج سے ہے، یہ ڈاکٹرز ہفتے میں ایک بار او پی ڈی اور سرجری کرنے پر مامور ہیں۔سول ہسپتال کی او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز میں ڈاکٹروں کے نہ آنے سے مریض پریشانی میں مبتلا ہیں۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پروفیسرز اور سرجن آتے ہی نہیں، اس لئے بیماریوں میں مبتلا لوگوں کا آپریشن نہیں ہورہا، ڈاکٹرز اپنے نجی ہسپتال چلارہے ہیں۔سول ہسپتال سکھر میں ڈاکٹرز کی غیر حاضری کے باعث فزیشن، جنرل فزیشن، پیڈز، نیورو شعبہ جات سمیت کئی شعبوں کی او پی ڈیز بھی بند ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -سکھر -