بلاول بھٹو زرادری نے شاہد خاقان عباسی کو فون گھما دیا ،کیا بات ہوئی؟تفصیلات آگئیں

بلاول بھٹو زرادری نے شاہد خاقان عباسی کو فون گھما دیا ،کیا بات ہوئی؟تفصیلات ...
بلاول بھٹو زرادری نے شاہد خاقان عباسی کو فون گھما دیا ،کیا بات ہوئی؟تفصیلات آگئیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔

بلاول بھٹو زرداری نےسابق وزیراعظم کاکورونا وائرس مثبت آنےپرتشویش کا اظہار کرتےہوئےکہا کہ کورونا وائرس وباء کا شدت سے پھیلنا انتہائی تشویشناک ہے،وفاقی حکومت نے کورونا کے حوالے سے ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کے مشوروں پر عمل ہی نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے عوام کے ساتھ ڈاکٹروں اور طبی عملے کی زندگیوں کی بھی فکر ہے جو کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے اپنی جان کی بازی ہار رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے شاہد خاقان عباسی کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخواہ اسمبلی کے سابق سپیکر کرامت اللہ چگرمتی کو ٹیلی فون کرکے ان کے بھائی کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کرامت اللہ چگرمتی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زندگی اور موت کے فیصلے کا اختیار صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے، اس سلسلے میں انسان بے بس ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا بھی کی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -