آدمی نے اپنی بیوی کی فحش تصاویر اتار لیں، پھر ایسا کام کرنے کیلئے مجبور کرتا رہا کہ کسی کا بھی سر شرم سے جھک جائے
جے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان میں نشئی شوہر نے نشے کی لت پوری کرنے کیلئے اپنی بیوی اپنے دوست کو فروخت کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ادے پور میں ایک خاتون نے پولیس کو درخواست دی ہے کہ اس کا شوہر گزشتہ 5 ماہ سے بیروزگار اور نشے کی لت میں مبتلا ہے۔ اس کے شوہر نے 3 ماہ پہلے اپنے ایک دوست کو گھر بلایا اور زبردستی اس کی اپنے دوست کے ساتھ فحش تصاویر اتار لیں جس کے بعد وہ بلیک میل کرکے اسے اپنے دوست کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرنے پر مجبور کرتا رہا۔
خاتون کے مطابق اس کا شوہر 3 ماہ تک اسے اپنے دوست کے ہاتھوں نشے کے عوض فروخت کرتا رہا اور انکار کرنے پر بدترین تشدد کا نشانہ بناتھا۔ ایک دن خاتون سب چھوڑ کر اپنے والدین کے گھر آگئی جہاں اس نے پولیس سے رابطہ کیا ۔ پولیس نے خاتون کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔