شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی 70روپے فی کلو کی پیشکش کی ہے:شہباز گل

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی 70روپے فی کلو کی پیشکش کی ہے:شہباز گل
شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی 70روپے فی کلو کی پیشکش کی ہے:شہباز گل

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ابلاغ شہباز گل کا کہنا ہے کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو چینی 70 روپے فی کلو کی پیش کش کی ہے۔شہباز گل نے کہا کہ جو کل تک کہتے تھے لاگت بہت زیادہ ہے آج بھاو تاو کررہے ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ انہیں پتا نہیں آگے عمران خان بیٹھا ہے، اب بات 70 پر نہیں رکے گی۔انہوں نے کہا کہ چینی کی اصل لاگت عوام کے سامنے رکھیں گے اور درست قیمت طے کرنا پڑے گی۔

مزید :

قومی -