"پی ٹی آئی کا یہ کام حکومت کے خلاف فرد جرم ہے" شہباز شریف نے نشاندہی کردی

"پی ٹی آئی کا یہ کام حکومت کے خلاف فرد جرم ہے" شہباز شریف نے نشاندہی کردی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بری معاشی کارکردگی حکومت کے خلاف فرد جرم ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں شہباز شریف نے پی ٹی آئی حکومت کو بجٹ کے حوالے سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین، پنشنرز اور غریب عوام کو بدترین مہنگائی اور معاشی مشکلات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔  68 سال میں پہلی مرتبہ ملکی ترقی کی شرح بد قسمتی سے منفی ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ میں اتنی بری معاشی کارکردگی نیازی حکومت کے خلاف فرد جرم ہے۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز پیش کیے گئے وفاقی بجٹ میں حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین  کی تنخواہوں  اور پنشنرز کی پنشن میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

مزید :

قومی -