بلاول بھٹو نے جلسہ عام میں پی ڈی ایم پر طنز کے نشتر چلا دئیے ، پیپلزپارٹی جوائن کرنے کا مشورہ بھی دیدیا

بلاول بھٹو نے جلسہ عام میں پی ڈی ایم پر طنز کے نشتر چلا دئیے ، پیپلزپارٹی ...
بلاول بھٹو نے جلسہ عام میں پی ڈی ایم پر طنز کے نشتر چلا دئیے ، پیپلزپارٹی جوائن کرنے کا مشورہ بھی دیدیا

  

مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہ  ہے پہلے پی ڈیم والوں نے  استعفی استعفی لگا رکھی تھی، اب یہ استعفے بھی نہیں دے رہے اور الیکشن بھی لڑرہے ہیں۔

مردان میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول کا کہنا تھاکہ معاشی مسائل کا حل پیپلزپارٹی کےپاس ہے۔ آزادکشمیر الیکشن کے بائیکاٹ کی غلطی نہیں کریں گے جبکہ ہمارے اتحادی بھی آج ہمارے فیصلے کو مان رہےہیں، استعفی دیتے تو پی ٹی آئی کو کھلا میدان مل جاتا۔ پی ڈی ایم سیاسی اتحاد ہے، سیاسی اختلاف ہوسکتے ہیں، پارلیمان میں ہم ایک ہیں اور ہم نےقائدحزب اختلاف کو اختیار دیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ  ہم نے پی ڈی ایم میں واپس جانے کی نہ خواہش ظاہر کی نہ درخواست دی، ہم پی ڈی ایم کا نوٹس پھاڑ چکے اور آپ بار بار کیوں کہہ رہے ہو ان کو نہیں لیں گے؟ ہم آنا بھی نہیں چاہتے ، آپ کی مہربانی، اگرپی ڈی ایم میں پیپلزپارٹی اور اے این پی نہیں تواحتجاج کے بغیرسیدھا استعفے دیتے۔ معاملہ صرف استعفے کا تھا، ایک سال تک استعفیٰ استعفیٰ کرتے رہے تو اب استعفے دیں، آپ استعفیٰ بھی نہیں دے رہے اور الیکشن بھی لڑ رہے ہیں، جب پیپلز پارٹی کے ہی مؤقف پر چلنا ہے تو پیپلز پارٹی ہی جوائن کرلیں۔

مزید :

قومی -