حسن علی کا پی ایس ایل 6میں سفر ختم ،اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا بیان بھی سامنے آگیا

حسن علی کا پی ایس ایل 6میں سفر ختم ،اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا ...
حسن علی کا پی ایس ایل 6میں سفر ختم ،اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا بیان بھی سامنے آگیا

  

ابو ظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ٹیم حسن علی کی پوزیشن سمجھ سکتی ہے، فیملی ہمیشہ اولین ترجیح ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حسن علی کی عدم موجودگی ٹیم کیلئے نقصان دہ ضرور ہوگی لیکن بعض چیزیں کرکٹ سے زیادہ اہم ہوتی ہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی حسن علی خاندانی مصروفیت کی وجہ سے پی ایس ایل چھوڑ کر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اپنا اگلا میچ اتوار کو لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گی۔

مزید :

PSL -