کراچی ،نجی بینک کے اے ٹی ایم سے 4مشکوک افراد گرفتار،کارڈز اور رقم برآمد

کراچی ،نجی بینک کے اے ٹی ایم سے 4مشکوک افراد گرفتار،کارڈز اور رقم برآمد
کراچی ،نجی بینک کے اے ٹی ایم سے 4مشکوک افراد گرفتار،کارڈز اور رقم برآمد

  

کراچی(ڈیلی پاکستا ن آن لائن ) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لانڈھی منزل پمپ کے قریب واقع نجی بینک کے اے ٹی ایم سے4مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ۔زیر حراست افرادسے مختلف اے ٹی ایم کارڈز اور آٹھ لاکھ سے زائد رقم بھی برآمد کر لی گئی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پولیس حکام کاکہنا ہے کہ مددگار15پربینک کے اے ٹی ایم میں مشکوک سرگرمی کی اطلاع پرکارروائی کی گئی،زیرحراست افرادسے85اے ٹی ایم کارڈاور8لاکھ13ہزارروپے برآمدکئے گئے ہیں۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ زیرحراست افرادکوتھانے منتقل کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -علاقائی -سندھ -کراچی -