لاہور کے متعدد علاقوں میں بجلی کئی گھنٹوں سے بند ، عوام شدید مشکلات کا شکار

لاہور کے متعدد علاقوں میں بجلی کئی گھنٹوں سے بند ، عوام شدید مشکلات کا شکار
لاہور کے متعدد علاقوں میں بجلی کئی گھنٹوں سے بند ، عوام شدید مشکلات کا شکار

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) رات گئے بارش شروع ہونے سے لیکر اب تک لاہور کے متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہے جس کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات برسنے والی بارش نے لیسکو کا سسٹم ٹھپ کر دیا ، فیڈرز ٹرپنگ سمیت دیگر وجوہات کی بنا پر بجلی کی آنکھ مچولی جا رہی جبکہ کچھ علاقوں میں تاحال بجلی واپس نہ آسکی جس کے باعث عوام شدید اذیت میں مبتلا ہیں ۔

لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن ، کوٹ لکھپت ، کوٹھا پنڈ  کے علاقوں میں رات سے جانے والی بجلی تاحال واپس نہ آئی جبکہ کاہنہ ، ہربنس پورہ میں آنکھ مچلی مسلسل جاری ہے ۔

صارفین کی جانب سے کہا جا رہاہے کہ لیسکو ہیلپ لائن پر فون کرر ہےہیں مگر اٹنڈ نہیں ہو رہا ۔

مزید :

اہم خبریں -علاقائی -پنجاب -