سی ٹی ڈی کی مختلف کارروائیاں، تین دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد

سی ٹی ڈی کی مختلف کارروائیاں، تین دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد
سی ٹی ڈی کی مختلف کارروائیاں، تین دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے ہفتہ بھر کے دوران مختلف کاروائیوں میں تین دہشتگرد وں کو گرفتار کیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے ہفتہ بھر کی کاروائیوں کی رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 53انٹیلی جنس آپریشن کئے گئے ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گوجرانوالہ میں آپریشن کے دوران کالعدم جماعت کے ارشد نامی دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا جس نے ریڈ بک میں شامل عبدالحمید نامی دہشتگر کو پنا ہ دے رکھی تھی۔
ترجمان نے بتا یا کہ لیہ میں آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے زبیر نامی دہشت گرد کو گرفتار کیا گیاجبکہ فیصل آباد میں ایک کارروائی کے دوران راشد نامی دہشتگرد کو بھی حراست میں لیا گیاہے۔