عثمان ڈار نے بے روزگار نوجوانوں کو اپنے روزگار کے لئے اہم مشورہ دے دیا

عثمان ڈار نے بے روزگار نوجوانوں کو اپنے روزگار کے لئے اہم مشورہ دے دیا
عثمان ڈار نے بے روزگار نوجوانوں کو اپنے روزگار کے لئے اہم مشورہ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ بے روزگار جوان ووکیشنل سکلز اور ہائی ٹیک ٹریننگ کی فراہمی کے حکومتی اقدامات سے فائدہ اٹھائیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ بیروزگاری اب کوئی بہانہ نہیں،اگر آپ اپنا کاروبار یا کوئی ہنر حاصل کرنا چاہتے ہیں تو کامیاب جوان پروگرام کے تحت ووکیشنل اسکلز اور ہائی ٹیک ٹریننگ کی فراہمی کے حکومتی اقدامات سے فائدہ اٹھائیں۔
انہوں نے بتایا کہ اب تک ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد نوجوان ہائی ٹیک سکل کورسز مکمل کر کے روزگار حاصل کر چکے ہیں۔

معاون خصوصی نے اپنے پیغام میں کامیاب پروگرام کے حوالے سے ویڈیو بھی شیئر کی۔

مزید :

قومی -