وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا ڈور پھرنے سے بچے کے جاں بحق ہونے پراظہار افسوس، رپورٹ طلب

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا ڈور پھرنے سے بچے کے جاں بحق ہونے پراظہار افسوس، ...
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا ڈور پھرنے سے بچے کے جاں بحق ہونے پراظہار افسوس، رپورٹ طلب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گلے میں ڈور پھرنے سے تین سالہ بچے کے جاں بحق ہونے پراظہار افسوس کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے لاہو ر میں پتنگ بازی کے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کیاگیاہے ۔وزیر اعلیٰ نے غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔

اس ضمن میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی کے واقعات ناقابل برداشت ہیں،پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی پر عملدرآمد کرا یا جائے۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -