" میرا دوسرا پیار مولانا تھا، اب مجھے ہچکیاں لگ جائیں گی" گل بخاری نے طنز کے نشتر چلادیئے

" میرا دوسرا پیار مولانا تھا، اب مجھے ہچکیاں لگ جائیں گی" گل بخاری نے طنز کے ...

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) سماجی کارکن گل بخاری نے اپنا دوسر اپیار مولانا کو قرار دے دیا ، کہا کہ میرا دوسرا مولانا تھا ، مگر ساتھ ہی لکھا کہ اب مجھے ہچکیاں لگ جانی ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گل بخاری نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے بے وقعتی پر طنز کی ۔ ایک صارف ذیشان خان کی جانب سے ٹویٹ میں کہاگیا کہ پارٹی نے ابھی تک مشاہد حسین کے خلاف کیا کیا جو انہوں نے بغیر اجازت انسانی حقوق کمیٹی کی چیئرمین شپ حکومت کو دے دی تھی ؟ جس پر  گل بخاری نے لکھا کہ اُن کے بقول بغیر اجازت نہیں تھی ، آج وی لاگ کرنا چاہتی تھی مگر "اُن" کے بقول  حمایت چوٹی سے ایک درجے نیچے والے عہدے سے تھی ۔

گل بخاری نے لکھا کہ مگر کوئی بولتا ہی نہیں ، نون لیگ میں سب کو سانپ سونگھا ہوا ہے ،میرے چوتھے پیار سمیت سب کو ۔

( پہلا رانا ، دوسرا یاد نہیں ، تیسرا بلاول ، چوتھا خاقان)

پھر آگے جا کر لکھا کہ دوسرا پیار مولانا تھا ، اب مجھے ہچکیاں لگ جانی ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -