گورنرپنجاب چوہدری سرور نے صاف پانی کے سب سے بڑے منصوبے کا اعلان کردیا

گورنرپنجاب چوہدری سرور نے صاف پانی کے سب سے بڑے منصوبے کا اعلان کردیا
گورنرپنجاب چوہدری سرور نے صاف پانی کے سب سے بڑے منصوبے کا اعلان کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پینے کے صاف پانی کیلئے قومی اسمبلی کے ہرحلقے میں چھ اورصوبائی حلقے میں تین فلٹریشن پلانٹس لگائیں گے،ضرورت پڑی تومزیدفلٹریشن پلانٹس لگانے کیلئے آب پاک تیارہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے وفاقی وزرااورایم این ایزکے اعزازمیں استقبالیہ دیا گیا ہے جس میں سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر،فوادچودھری اور اسد عمر نے شرکت کی۔استقبالیہ میں وزیرمملکت فرخ حبیب،زرتاج گل،ڈاکٹرنوشین حامداوردیگر ممبران بھی شریک تھے۔

اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ غیرسیاسی تفریق قومی وصوبائی حلقوں میںفلٹریشن پلانٹس لگیں گے اوروزیرا عظم عمران خان کی قیادت میں قوم سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کے معاملے پرپنجاب آب پاک اتھارٹی کےساتھ ہیں، آب پاک اتھارٹی جیسامنصوبہ خیبرپختونخوامیں شروع کرناچاہتے ہیں۔

سپیکر وزرا اوراراکین قومی اسمبلی کی جانب سے پنجاب آب پاک اتھارٹی کی کارکردگی پر اعتما د کا اظہار بھی کیا گیا ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -