لاہور میں کورونا کے تشویشناک مریضوں میں کمی ، 74 فیصد وینٹی لیٹرز خالی 

لاہور میں کورونا کے تشویشناک مریضوں میں کمی ، 74 فیصد وینٹی لیٹرز خالی 
لاہور میں کورونا کے تشویشناک مریضوں میں کمی ، 74 فیصد وینٹی لیٹرز خالی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت اور عوام کے کاوشوں سے لاہور میں کورونا کے تشویشناک مریضوں میں تیزی سے کمی آنے لگی ، شہر کے صرف 26 فیصد وینٹی لیٹرز پر مریض موجود ہیں جبکہ 74 فیصد وینٹی لیٹرز خالی پڑے ہیں ۔

نجی ٹی وی لاہور نیوز کے مطابق شہر لاہور میں حکومت اور عوام کے تعاون سے کورونا کو نہ صرف بڑھنے سے روکنے میں کامیابی ملی بلکہ تیزی سے پھیلتے وباء کو قابو کیا جانے لگا ہے ۔ شہر لاہور میں آکسیجن کے صرف 14 فیصد بیڈز پر مریض موجود ہیں جبکہ 86 فیصد بیڈز سٹینڈ بائی پر ہیں ، تشویشناک مریض کم ہونے سے ہسپتالوں کی سہولیات بھی بہتر ہو گئی ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت لاہور کے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں 289 مریض زیر علاج ہیں ، سرکاری ہسپتالوں میں 255 جبکہ پرئیویٹ ہسپتالوں میں کورونا کے 34 مریض زیر علاج ہیں ۔ میو ہسپتال لاہور میں 100 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 32 وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔