اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا
اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جس سےشہریوں کے چہرے کھل اٹھے ۔ 

اسلام آباد کے گردو نواح میں بارش کیساتھ ژالہ باری بھی ہوئی ، لوڈ شیڈنگ اور گرمی کے ستائے شہریوں کو سکون ملا تو سکھ کا سانس لیا ۔ تازہ ہوا کے جھونکوں نے حبس کے ستائے شہریوں کے بدن میں نئی روح پھونک دی 

لاہور اور گردو نواح میں  بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے شہریوں کو سکون بخشا ، ڈسکہ ، مریدکے ، گوجرہ ، چنیوٹ شاہ  کوٹ ، سانگلہ ہل قائد آباد ، فیصل آباد کے علاقوں میں ٹھنڈی ہواؤں کے بعد بارش نے پسینے میں نہائے شہریوں کو راحت بخشی بلکہ کچھ منچلے گھروں کی چھتوں اور باہر گلیوں میں موسم کا مزہ لیتے رہے ۔ 

ٹھنڈی ہوائیں چلنے پر شہریوں نےگھروں کی کھڑکیاں کھول لیں  اور قدرتی نعمت سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

ادھر محکمہ موسمیات نے وقفے وقفے سے بادل برسنے کی خوشخبری سنا دی ہے ۔

مزید :

قومی -