وزیرمملکت فرخ حبیب نے شہباز شریف اور بلاول بھٹو کوپاکستانی سیاست کے رانگ نمبرزقرار دے دیا

وزیرمملکت فرخ حبیب نے شہباز شریف اور بلاول بھٹو کوپاکستانی سیاست کے رانگ ...
وزیرمملکت فرخ حبیب نے شہباز شریف اور بلاول بھٹو کوپاکستانی سیاست کے رانگ نمبرزقرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر مملکت اطلاعات و نشریا ت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قو م سے عوام دوست بجٹ کاوعدہ کیاتھا اور ان کے وعدے کے مطابق بجٹ پیش کیا گیا ہے،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو کرپشن کی گروتھ رکنے پرمعاشی گروتھ نظرنہیں آرہی۔شہباز شریف اور بلاول بھٹو پاکستانی سیاست کے بہت بڑے رانگ نمبر ہیں،اپوزیشن نے بجٹ تقریر کا ایک لفظ بھی نہیں سنا،یہ لوگ یوں ہی احتجاج کرتے رہ جائیں گے اور حکومت بجٹ پاس کروا لے گی۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ جب ہماری حکومت کو اقتدار ملا تو ہمارے سامنے چیلنجز کا پہاڑ کھڑ تھا، ن لیگ نے ملک کودیوالیہ ہونے کے قریب چھوڑا تھا،ن لیگ کے دورمیں زرعی پیداوارنہ ہونے کے برابرتھی،صرف 15روز کے ریزرو تھے اور ملک بینک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تھا،ٹریڈ خسارہ 40ارب ڈالر تھا جبکہ ایکسپورٹ نیچے آرہی تھیں،ملک کی معاشی حالت انتہائی خراب تھی مگر اس کے باجود وزیرا عظم عمران خا ن نے چیلنج قبول کیااور ہماری حکومت کے سامنے جو بھی مشکلات آئیں ہم نے ان کا سامنا کیا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے تو ملک کو قرضوں کے چنگل میں پھنسا کر گئے تھے،ہمیں ابھی بھی سود کی تین ہزار ارب روپے کی قسطیں دینا پڑ رہی ہیں،ہم نے آمدن کو بڑھا یا اور حکومتی اخراجات کو کم کیا،تمام بڑے سیکٹرز میں گروتھ نظر آرہی ہے،جلد پرائمری بیلنس سرپلس میں آجائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں کم آمدنی والے افراد کوبجٹ میں خصوصی ریلیف دیا گیا ہے،تنخواہ دار طبقے پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا ہے نہ ہی بجٹ میں براہ راست کوئی ٹیکس  لگا یا گیا،بجلی کی قیمتوں میں بھی کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے،بجلی کے 300یونٹ استعمال کرنے والوں کو سبسڈی فراہم کی جارہی ہے،ہم 40سے 60لاکھ خاندانوں کو معاشی طور پر اوپر لانا چاہتے ہیں،کم ترقی یافتہ لوگوں کو آگے لے کرجانا ہے۔گھر بنانے کے لئے 20لاکھ روپے تک قرضہ فراہم کیا جائے گا۔کامیاب پاکستان پروگرام کے ذریعے غریبوں کوبلاسودقرض دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ میں سستی بجلی کے حصول کیلئے ڈیمزکے لئے پیسے رکھے گئے ہیں،سندھ کے پسماندہ 14اضلاع اور بلوچستان کے لئے بجٹ میں پیسے رکھے گئے ہیں جبکہ این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ 3412ارب روپے کردیا گیا ہے، اب صوبوں کی ذمہ داری ہے کہ اس فنڈکونچلی سطح پرمنتقل کریں۔2018میں سبسڈیز 138ارب تھیں جبکہ اب انہیں بڑھا کر 682ارب روپے کردیا گیا ہے۔
وزیر مملکت کا کہنا تھاکہ پوری دنیا ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف کامیابی سے لڑ رہی ہے،ماحولیات کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان گلوبل لیڈر کے طور پر سامنے آئے ہیں،بجٹ میں ساڑے 14روپے ماحولیا ت کے لئے رکھے ہیں۔