پنجاب میں ٹیکس شرح میں ردوبدل اورٹیکس نیٹ بڑھانے کافیصلہ 

پنجاب میں ٹیکس شرح میں ردوبدل اورٹیکس نیٹ بڑھانے کافیصلہ 
پنجاب میں ٹیکس شرح میں ردوبدل اورٹیکس نیٹ بڑھانے کافیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال2021-22 کے صوبائی بجٹ میں ٹیکس شرح میں ردوبدل اورٹیکس نیٹ بڑھانے کافیصلہ کرلیا گیا ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے خبر جاری کی ہے کہ آئندہ مالی سال کیلئے پیش کئے جانے والے صوبائی بجٹ کی دستاویز کے مطابق موٹرسائیکل رجسٹریشن کے طریقہ کارمیں تبدیلی کی تجویز دی گئی ہے جس کے بعد 70 سی سی موٹرسائیکل کی رجسٹریشن فیس 1000 روپے جبکہ71 سے 100 سی سی تک کی رجسٹریشن فیس 1500 روپے کردی جائے گی۔
بجٹ دستاویز کے مطابق101 سے 125 سی سی تک رجسٹریشن فیس دو  ہزارروپے کرنے کی تجویزدی گئی ہے جبکہ 150 سی سی سے زائدپررجسٹریشن فیس موٹرسائیکل کی قیمت کا دو فیصد ہوگی۔
ذرائع کے مطابق الیکٹرک وہیکل کی رجسٹریشن پر 50 فیصدچھوٹ کی سفارش کی گئی ہے جس کے بعد جون 2022 تک الیکٹرک وہیکل کے ٹوکن ٹیکس میں 75 فیصدرعایت کی جائے گی۔ٹریکٹرزڈیلرزکوپروفیشنل ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ اور ذاتی اورکرایہ داری جائیدادپرپراپرٹی ٹیکس یکساں کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔