یہ کام کیے بغیر گردشی قرضہ کبھی ختم نہیں ہوگا، معروف پاکستانی بزنس مین میاں منشا نے بھی خاموشی توڑ دی

یہ کام کیے بغیر گردشی قرضہ کبھی ختم نہیں ہوگا، معروف پاکستانی بزنس مین میاں ...
یہ کام کیے بغیر گردشی قرضہ کبھی ختم نہیں ہوگا، معروف پاکستانی بزنس مین میاں منشا نے بھی خاموشی توڑ دی

  

لاہور (ویب ڈیسک) معروف بزنس مین میاں منشا نے پاور سیکٹر کی ہر صورت نجکاری کا مطالبہ کر دیا اور کہا ہے کہ  پاور سیکٹر کی نجکاری کے بغیر گردشی قرضہ کبھی ختم نہیں ہوگا، نیا بورڈ بنانے یا تجربے کار لوگوں کو لانے کی ترکیبیں کبھی نہیں چل سکتیں ۔

 جیو نیوز کے پروگرام 'نیا پاکستان' میں  گفتگو کرتے ہوئے میاں منشا کا کہنا تھا کہ اگر ملک کو آٹھ سے  نو  فی صد گروتھ پر لےکر جانا ہے تو اداروں کی نجکاری کرنا پڑےگی ، چور ہے چور ہےکہنے سے کام نہیں چلےگا، بنگلا دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے بھی کہا کہ آپ کے ملک میں ہر کسی کو چور چور کیوں کہا جاتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ ملک کا اصل مسئلہ کرپشن نہیں بلکہ نااہلی ہے، شکر ہے میں نے شوگر انڈسٹری میں سرمایہ کاری نہیں کی، اس صنعت میں جہانگیر ترین سمیت کچھ لوگ انتہائی ایمان دار ہیں ، بغیر سوچے سمجھے کسی پر الزامات لگانا درست نہیں ۔

مزید :

بزنس -