کورونا ویکسین سے انکار پر مزید 11 پولیس اہلکار معطل, ساتھ ہی ایک اور جھٹکا دیدیا گیا

کورونا ویکسین سے انکار پر مزید 11 پولیس اہلکار معطل, ساتھ ہی ایک اور جھٹکا ...
کورونا ویکسین سے انکار پر مزید 11 پولیس اہلکار معطل, ساتھ ہی ایک اور جھٹکا دیدیا گیا

  

بنوں (ویب ڈیسک)  کورونا ویکسین سے انکار پر مزید 11 پولیس اہلکار معطل کردیئے گئے اور معطلی کے ساتھ تنخواہیں روکنے کا حکم بھی دے دیا گیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق بنوں پولیس لائن میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، پولیس اہلکاروں اور دفتری عملے کو ویکسینیٹ کیا جا رہا ہے ۔ڈی پی او آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انکار پر 11 پولیس اہلکاروں کو معطلی کے ساتھ تنخواہیں بند کرنے کا بھی حکم جاری کردیا گیا ۔

گزشتہ روز بھی چھ لیڈی پولیس اہلکاروں کو کورونا ویکسی نیشن سے انکار پر معطل کیا گیا تھا تاہم لیڈی اہلکاروں کی جانب سے ویکسی نیشن کرانے کے بعد انہیں بحال کردیا گیا تھا ۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -بنوں -