کراچی ،بین الصوبائی کارلفٹرگینگ گرفتار، پانچ گاڑیاں بھی برآمد

کراچی ،بین الصوبائی کارلفٹرگینگ گرفتار، پانچ گاڑیاں بھی برآمد
کراچی ،بین الصوبائی کارلفٹرگینگ گرفتار، پانچ گاڑیاں بھی برآمد

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )اینٹی وہیکل لفٹنگ سسٹم(اے وی ایل سی ) نے کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی کارلفٹرگینگ کے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے مختلف علاقوں سے چوری کی گئی 5 گاڑیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔

نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق ایس ایس پی اے وی ایل سی کا کہنا تھا کہ کار لفٹر گینگ کے گرفتار کئے گئے ملزمان کا تعلق کراچی اور خضدار سے ہےجبکہ گرفتار کئے گئے ملزمان میں سرکاری ادارے کے 2 اہلکاروں سمیت 5 ملزمان شامل ہیں۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان نے کی جانب سے تفتیش کے دوران چوری کی جانے والی گاڑیوں کو آن لائن ٹیکسی سروس میں چلائے جانے کا انکشاف کیا گیا ہے جبکہ ملزمان گاڑیوں کو کرائے پر بھی دیتے تھے۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزمان سے ابھی مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -علاقائی -سندھ -کراچی -