سعودی عرب کے ساتھ ادھار تیل کے معاملات طے، وزیر خزانہ نے بجٹ کے بعد خوشخبری سنادی

سعودی عرب کے ساتھ ادھار تیل کے معاملات طے، وزیر خزانہ نے بجٹ کے بعد خوشخبری ...
سعودی عرب کے ساتھ ادھار تیل کے معاملات طے، وزیر خزانہ نے بجٹ کے بعد خوشخبری سنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ وریونیو شوکت ترین نے کہا ہے کہ سعودی عرب کیساتھ اُدھار تیل کے معاملات طے پا گئے، کریڈٹ پر تیل آنے سے بھی پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو نگی، پٹرولیم لیوی اسوقت وصول کرینگے جب عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت کم ہوگی۔

وفاقی وزیرخزانہ وریونیو شوکت فیاض احمد ترین ہفتہ کو پوسٹ بجٹ میڈیا کانفرنس سے وفاقی مشیر تجارت پیداوار وصنعت وفاقی وزیر خسرو بختار وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود وزیراعظم کے احساس پروگرام کی چیئر پرسن مس ثانیہ نشتر، چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کی موجودگی میں خطاب کررہے تھے۔ان کاکہناتھاکہ آئی ایم ایف نے بجلی کے نرخ 100فیصد اور انکم ٹیکس 50فیصد بڑھانے کا مطالبہ کیا جو نہیں مانا، کوئی منی بجٹ نہیں آئیگا، خوراک میں خود کفیل نہیں رہے، وزیراعظم نے موبائل کالز اور ایس ایم ایس پر ٹیکس مسترد کردیا، عوام نہ گھبرائیں غریب کیساتھ سیاست نہیں کرینگے، تمام بلز کا ڈیٹا موجودہے اسکی بنیاد پر ٹیکس لینگے، لوگ دکاندار سے پکی رسید لیں ہر ماہ 25 کروڑ کے انعامات دیئے جائینگے،آئی ایم ایف سے بات چیت جاری ہے۔ 

ہائوسنگ انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنے والوں کا یہ مطالبہ زیر غور ہے کہ ہائوسنگ سیکٹر میں جو سرمایہ وہ لگائینگے اسکو مزید چھ ماہ کیلئے ایمنسٹی دی جائے،1700ارب روپے صوبوں کوتعلیم اورصحت کیلئے دیئے جائینگے، حالانکہ یہ قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے خلاف ہے،پاکستان بھر میں تعلیم اور صحت پر جی ڈی پی کا3.5 فیصد خر چ کرپارہے ہیں، ایران کیساتھ مجوزہ معاہدے کے نتیجہ میں خام تیل اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نیچے آنا شروع ہونے والی ہیں۔ٹائر کی سمگلنگ ختم کرکے اس پر ٹیکس بڑھائے ہیں، سیمنٹ انڈسٹری پر بھی ٹیکس بڑھانا پڑیں توبڑھائینگے، وزیراعظم عمران خان 30جون تک کامیاب نوجوان پروگرام لانچ کرینگے جس پر 500سے700ارب روپے لاگت آئیگی، اس پروگرام کے تحت تین چار سالوں میں40لاکھ گھر تعمیر ہوں گے۔قرض اور اسکے سود کی ادائیگی کیلئے 32ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ 

وفاقی وزیرخزانہ وریونیو شوکت فیاض احمد ترین نے کہا کہ ڈنڈے سے کام نہیں نکلتے، کام ترغیبا ت سے بنتے ہیں۔1960کے عشرے میں جب وہ حبیب بنک کے سربراہ بنے تو انہوں نے کروڑ پتی بننے کی اسکیم اپنے گاہکوں کیلئے نکالی، اس اسکیم کے تحت کھاتہ داروں کی قرعہ اندازی ہوا کرتی تھی3ماہ کے اندر اس سکیم میں 40ارب روپے سے زیادہ رقم جمع ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ عمران حکومت کا عزم ہے کہ غریبوں اورموجودہ ٹیکس گزاروں پر ٹیکسوں کا بوجھ نہ ڈالا جائے۔چھوٹے ساڑھے بارہ ایکڑ تک کے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دی جائیں۔ملک بھر میں ہیلتھ کارڈ دینا کوئی آسان بات نہیں۔ اس صحت کارڈ پر دس لاکھ روپے تک کا سالانہ علاج سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں کرایا جاسکے گا۔