2013ء میں اسحٰق ڈار نے گردشی قرضہ ختم کر دیا تھا لیکن پھر ۔ ۔ ۔شوکت ترین نے اعتراف کرلیا

2013ء میں اسحٰق ڈار نے گردشی قرضہ ختم کر دیا تھا لیکن پھر ۔ ۔ ۔شوکت ترین نے ...
2013ء میں اسحٰق ڈار نے گردشی قرضہ ختم کر دیا تھا لیکن پھر ۔ ۔ ۔شوکت ترین نے اعتراف کرلیا

  

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ 2013ء میں اسحاق ڈار نے گردشی قرضہ ختم کر دیا تھا ، ختم ہونے بعد بڑھنا شروع ہوا ، اگلے سال گردشی قرضے نہیں بڑھنے دینگے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ 2013 میں اسحاق ڈار نے گردشی قرضہ ختم کردیا تھا، گردشی قرضہ ختم ہونے کے بعد بڑھنا شروع ہوا، اگلے سال میں گردشی قرضے بڑھنے نہیں دینگے، گردشی قرضوں کو کیپسٹی یوٹیلائیزیشن کے طریقے سے حل کرینگے، ہم بجلی بیچ کر قرضے اتاریں اور پاور سیکٹر کو بہتربنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ توانائی کے شعبے میں ایفی شنسی لائیں گے اور آزاد بورڈ کے ذریعے ڈسکوز کو درست کریں گے، اس کے بعد بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی جائیگی ہم اس کو پروگریسو طریقے سے آگے بڑھائیں گے ،غریب پر بوجھ نہیں ڈالیں گے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -