وفاق اور پنجاب کاپانی کی تقسیم اور پیمائش کے حوالے سے ٹیم بنانے کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاق اور پنجاب کی جانب سے پانی کی قلت کے مسئلے پرپانی کی تقسیم اور پیمائش کے حوالے سے ٹیم بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری نے کہا ہے کہ تمام صوبوں میں پانی کی تقسیم لاسز کی بنیادوں پر ہونی چاہئے، سندھ حکومت حقائق چھپا کر اپنے حصے سے زیادہ پانی لے رہی ہے،پانی کا حساب ہونا چاہئے کہاں جارہا ہے، پنجاب میں پانی کا ڈیٹا اکھٹے کررہے ہیں۔
محسن لغاری کا کہنا تھا کہ تربیلا ڈیم میں ایک لاکھ90ہزار کیوسک پانی آرہا ہے،سندھ حکومت پانی کی قلت کا مسئلہ الزام تراشی سے نہیں بلکہ عقل کے ساتھ حل کرے، ایک وقت تھا جب پاکستان پیپلز پارٹی پورے ملک کی جماعت ہوا کرتی تھی مگر اب لگتا ہے کہ اینٹی پنجا ب ہو رہی ہے۔