کراچی،جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

کراچی،جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا
کراچی،جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پولیس نےگزری خیابان مومن کے علاقے میںجائیداد کے تنازغ پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو حراست میں لے لیا۔فائرنگ کا واقعہ دو گرپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران پیش آیا۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق ایس پی کلفٹن توحید میمن کا کہنا تھا کہ فائرنگ میں ملوث دونوں پارٹیوں میں جائیداد کا تنازع ہے،دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا،گولیاں بنگلے کی دیوار پر بھی لگیں،پولیس نے فرار ہوتے وقت ملزمان کو حراست میں لیا۔

توحید میمن نے بتا یا کہ گرفتار کئے گئے ملزمان کے قبضے سے بڑے جدید ہتھیار اور کاربرآمد کرلی گئی ہے جبکہ مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -علاقائی -سندھ -کراچی -