ناصر حسین شاہ کا فواد چوہدری پر وزیر اعلیٰ سندھ کیخلاف سازش کا الزام، ماضی کی باتیں بھی یاد کروادیں

ناصر حسین شاہ کا فواد چوہدری پر وزیر اعلیٰ سندھ کیخلاف سازش کا الزام، ماضی کی ...
ناصر حسین شاہ کا فواد چوہدری پر وزیر اعلیٰ سندھ کیخلاف سازش کا الزام، ماضی کی باتیں بھی یاد کروادیں

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور صوبائی وزیر سندھ سید ناصر حسین شاہ نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری نے وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف سازشیں شروع کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے ایک پیغام میں ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ بزدار کے خلاف سازشیں کرکے ناکام ہونے والے فواد چوہدری نے اب سندھ کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سازشیں شروع کردی ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ فواد چوہدری کو پہلے جہانگیر ترین نے کرایہ پر لیا تھا اب متحدہ نے لے لیا ہے۔ یہ وہ ہی فواد چوہدری ہیں جنہوں نے بزدار کے خلاف دس صفحوں کا ایک خط لکھا تھا کہ یہ نااہل ہے۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -سندھ -کراچی -