پلیٹ صاف نہ ملنے پر مشتعل افراد کے تشدد سے ویٹر جاں بحق

پلیٹ صاف نہ ملنے پر مشتعل افراد کے تشدد سے ویٹر جاں بحق
پلیٹ صاف نہ ملنے پر مشتعل افراد کے تشدد سے ویٹر جاں بحق

  

حیدر آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) حیدر آباد میں شادی کی تقریب میں ذرا سا جھگڑا خون خرابے تک پہنچ گیا، مشتعل افراد نے اس قدر تشدد کیا کہ ویٹر ہلاک ہو گیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق تھانہ بلدیا کی حدود ڈپلائی کالونی میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ کھانے کی پلیٹ صاف نہ ملنے پر 20 سے 25 افراد نے ویٹر پر اس قدر تشدد کیا کہ 35 سالہ ٹھارو شورو موقع پر ہی دم توڑ گیا، پولیس نے ویٹر کی لاش قانونی کارروائی کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دی ۔

مزید :

جرم و انصاف -