گزشتہ تین سالوں میں وزیرا عظم ہاﺅس کے اخراجات میں کتنی کمی ہوئی؟شہباز گل نے بتادیا

گزشتہ تین سالوں میں وزیرا عظم ہاﺅس کے اخراجات میں کتنی کمی ہوئی؟شہباز گل نے ...
گزشتہ تین سالوں میں وزیرا عظم ہاﺅس کے اخراجات میں کتنی کمی ہوئی؟شہباز گل نے بتادیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرا عظم عمرا ن خان نے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے گزشتہ تین سالوں کے دوران وزیرا عظم ہاﺅس کے اخراجات میں ماضی کے مقابلے میں 108کروڑروپے کی بچت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر شہبازگل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے 2018سے 2021 کے 3سالوں میں وزیراعظم آفس اور ہاوس کے ماضی کے اخراجات کے مقابلے میں 108 کروڑ روپے کی بچت کی ہے۔سوچیں اگر نواز,زرداری ہوتے تو یہ 108 کروڑ ان کی عیاشیاں میں خرچ ہونا تھا۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سادگی اپنائی،خرچے کم کئے،اب وہی پیسہ غریبوں کو احساس میں ملے گا۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -اسلام آباد -