وزیراعظم نے 3 سال میں صوابدیدی فنڈزسے کتنے پیسوں کا استعمال کیا؟اہم اعدادو شمار جاری

وزیراعظم نے 3 سال میں صوابدیدی فنڈزسے کتنے پیسوں کا استعمال کیا؟اہم اعدادو ...
وزیراعظم نے 3 سال میں صوابدیدی فنڈزسے کتنے پیسوں کا استعمال کیا؟اہم اعدادو شمار جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم ہاو¿س اورآفس کے اخراجات کے تازہ اعدادوشمارجاری کردئیے گئے ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمرا ن خان نے گزشتہ تین سال کے دوران صوابدیدی فنڈزسے ایک روپیہ کابھی استعمال نہیں کیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف حکومت کے تین سالوں کے دوران وزیراعظم ہاوس اورآفس کے اخراجات میں 108 کروڑروپے کی بچت کی گئی ہے،وزیراعظم آفس کے اخراجات میں پہلے سال 28،دوسرے سال 21اور تیسرے مالی سال میں 29 فیصدکمی آئی۔ وزیراعظم آفس کیلئے مختص بجٹ اوراخراجات میں بھی 518 ملین روپے کی بچت کی گئی ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق وزیراعظم ہاوس کیلئے مختص بجٹ اوراخراجات میں 565 ملین کی بچت ہوئی ہے جبکہ ہاوس کے اخراجات میں پہلے سا ل 28،دوسرے سال 38اورتیسرے سال 41 فیصدکمی آئی ہے۔