اترپردیش میں شادی، دولہا کے پہنچتے ہی ایسا کام ہوگیا کہ دولہا کو موقع سے ہی بھاگنا پڑگیا

اترپردیش میں شادی، دولہا کے پہنچتے ہی ایسا کام ہوگیا کہ دولہا کو موقع سے ہی ...
اترپردیش میں شادی، دولہا کے پہنچتے ہی ایسا کام ہوگیا کہ دولہا کو موقع سے ہی بھاگنا پڑگیا

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک ہاتھی نے دولہے کی انٹری سے قبل ہی تقریب میں ہلچل مچاد ی جس کی وجہ سے باراتیوں سمیت دولہا کو بھی بھاگنا پڑ گیا۔ 

بھارتی  میڈیا کے مطابق  دولہا آنند ترپاٹھی  ہاتھی گھوڑوں پر لے جائی گئی بارات کے ہمراہ شادی کی تقریب میں پہنچے۔بارات کی آمد پر تیز پٹاخوں کی آواز نے ہاتھی کو مشتعل کردیا جس کے بعد دولہا ابھی گھوڑا گاڑی سے اترا بھی نہیں تھا کہ ہاتھی نے تقریب میں ہلچل مچادی۔

ہاتھی نے شادی کی تقریب کے لیے لگائے پنڈال کو اکھاڑنا شروع کردیا، ہاتھی اتنا مشتعل تھا کہ تقریب کے مقام پر کھڑی کی گئی چار گاڑیاں بھی الٹ دیں جس کے بعد دولہا نے بھی  بگھی سے چھلانگ لگائی اور دوسرے لوگوں کے ہمراہ  جان بچانے کے لیے محفوظ مقام کی طرف  دوڑ لگا دی۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -