20 روپے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں اضافے کیلیے تیار ہوجائیں، معروف شخصیت سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے دعویٰ کردیا

20 روپے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں اضافے کیلیے تیار ہوجائیں، معروف شخصیت ...
20 روپے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں اضافے کیلیے تیار ہوجائیں، معروف شخصیت سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے دعویٰ کردیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک)  پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہےکہ  20 روپے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے لیے تیار ہوجائیں، حکومت نے ٹیکس لگا کر عام آدمی کی جیب پر ڈاکا ڈالا ہے، حکومت نے بجٹ میں27 ارب روپے کے نئے ان ڈائریکٹ ٹیکس لگائے ہیں اور حکومت کہتی ہے کوئی ٹیکس لاگو نہیں کیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے بجٹ کاپی پیسٹ کیا ہے، ہرسال تحریک انصاف کا جو بھی ٹارگٹ رہا ٹیکس کلیکشن کی تباہی ہی کی ہے،جس حکومت کو یہ نہیں معلوم کہ ٹیکس کیسے کلیکٹ کرنا ہے وہ بجٹ کیسے بنائے گی؟ کابینہ کی منظوری کے بنا بجٹ پیش ہوگیا۔ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم لیوی میں اضافے کی بات کی گئی،آپ 20 روپے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے لیے تیار ہوجائیں، ان ڈائریکٹ ٹیکس لگاکر تباہی کردی گئی ہے، اس کا غریب عوام کو براہ راست اثر پڑے گا، آن لائن خریدار پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا، جب تک کورونا رہےگا آن لائن نظام چلتا رہےگا۔

انہوں نے کہا کہ کروڈ آئل پر 17 فیصد ٹیکس عائد کردیا ہے،حکومت لگائے گئے ٹیکس کا جائزہ لے ،ایل این جی پر بھی ٹیکس لگادیا ہے،جس سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے امکانات ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -