ہم جیتیں یا ہاریں اگلاالیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ہوگا،شہبازگل کااپوزیشن کو دو ٹو ک جواب

ہم جیتیں یا ہاریں اگلاالیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ہوگا،شہبازگل ...
ہم جیتیں یا ہاریں اگلاالیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ہوگا،شہبازگل کااپوزیشن کو دو ٹو ک جواب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرا عظم کے معاون خصوصی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) گلوبٹ کے نام پرالیکشن جیتناچاہتی ہے،یہ جانتے ہیں کہ الیکٹرانک ووٹنگ سے انہیں بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا اس لئے یہ انتخابی اصلاحات کی مخالفت کررہے ہیں۔ ہم جیتیں یا ہاریں اگلاالیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) اووسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دینا چاہتی ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ کل احسن اقبال نے ایک پریس کانفرنس کی ہے جس میں انہوں نے سچ بولاکہ لندن میں بیٹھا شخص پاکستان کی سیاست کیا جانے، ان لوگوں کو پاکستانی سیاست کا ادراک نہیں ہے،لیکن وہ یہ بھول گئے کہ انہوں نے امریکا میں بیٹھے اپنے بیٹے کو واپس بلا کر پاکستان میں الیکشن لڑایا ،آپ اگر اسحاق ڈار کو لندن میں بیٹھے سینیٹر بنوا سکتے ہیں تو اوورسیز پاکستانیوں کو بھی ووٹ دینے کی مخالفت نہ کریں، آپ ہم سے دشمنی کریں لیکن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اتنی نفر ت نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کااوورسیزپاکستانیوں سے متعلق بیان قابل مذمت ہے،اوورسیزپاکستانیوں کوملکی مسائل کاادراک ہے، اور سیز پاکستانی صرف لندن میں نہیں خلیجی ممالک میں بھی ہیں،زیادہ تر لوگ مزدوری کرنے جاتے ہیں اوروہاں انہیں نیشنیلٹی مل جاتی ہے مگر وہ اس مٹی سے پھربھی جڑے ہوئے ہیں،اوور سیز پاکستانیوں کا اس ملک کی ترقی میں اہم حصہ ہے اوراپوزیشن جانتی ہے کہ ان کا 95 فیصدووٹ عمران خان کاہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ دوسرے ملکوں میں لینڈ کا سارانظام کمپیوٹر ائزڈ ہے اس لئے وہاں پٹواری پیدا نہیں ہوتے اور وہاں قیمے والے نان بھی ملتے کیوں کہ وہاں تندور نہیں ہیں،مغرب میں ڈاکٹر اگر شہریوں سے کہہ دے کہ تیز مرچوں والی بریانی کھانے سے صحت خراب ہوجائے گی تو وہ لوگ بریانی کھانا چھوڑ دیتے ہیں اس لئے وہاں بریانی کے شوقین بھی نہیں ہیں۔ہمیں پتہ ہے کہ باہرکے ملک میں مسلم لیگ ن کے فالورز نہیں ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں اورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق چھین لیا جائے۔